اردو

urdu

ETV Bharat / city

خواتین کنوینشن کا انعقاد - دوسرا سالانہ خواتین پروگرام حیدرآباد کے نمائش گراؤنڈ نامپلی

تربیت، تحفظ اور ترقی جیسے اہم موضوعات پر جمعیت النساء اسلامی کی جانب سے دوسرا سالانہ خواتین پروگرام حیدرآباد کے نمائش گراؤنڈ نامپلی میں منعقد کیا گیا-

خواتین کنوینشن کا انعقاد

By

Published : Nov 5, 2019, 9:21 PM IST

حیدرآباد کے نمائش گراؤنڈ پر منعقد خواتین کنوینشن میں کافی زیادہ خواتین نے شرکت کی، ڈاکٹر عثمان رہ صاحبہ صدر سریا کمیٹی برائے خواتین نے کہا کہ ہم خواتین کے لیے شعور بیداری پروگرام شروع کیے ہیں جس میں خواتین کے مسائل تحفظ، تربیت اور ترقی کے ساتھ ساتھ یہ نعرہ بھی دیا گیا ہے کہ آگے قدم بڑھائے بہن ! قدم بڑھائے جا!

خواتین کنوینشن کا انعقاد

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین بحیثیت خاتون ہی سماج میں بہتر زندگی بسر کرسکتی ہیں، ان کے ذمے گھر گرستی اور اپنے بچوں کی تربیت بہت اہم مسائل ہیں کیونکہ یہیں سے ایک نسل میدان میں آتی ہے اور اگر اس نسل کی تربیت نہ کی گئی تو پھر اس کے اثرات ساری قوم پر پڑتے ہیں۔

اچھی تعلیم وتربیت سے اچھے اثرات اور اس کی تعلیم و تربیت میں کوتاہی سے قوم پر غلط اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

موجودہ دور میں انسانیت پر ماحولیات میں فضائی آلودگی کے سبب بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے اسی لیے اس جانب بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اس کے لیے زیادہ سے زیادہ پیڑ پودوں کی ضرورت ہوتی ہے اور کم سے کم دھوئیں کے اخراج کی جانب توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔

خواتین کے اندر بیداری پیدا کرنے کے سلسلے میں اس قسم کے پروگرام سماج میں کافی زیادہ بیداری پیدا ہوگی کیونکہ خواتین کے تعلیم یافتہ ہونے سے ایک نسل تعلیم یافتہ ہوتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details