اردو

urdu

ETV Bharat / city

تلنگانہ: جارحیت پر آرٹی سی ملازمین کے خلاف کاروائی ہوگی - sanga reddy police warned rtc employees

تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں ڈرائیورس اور کنڈکٹرس پر حملوں کے واقعات کو لیکر پولیس نے آر ٹی سی ملازمین کو انتباہ دیا۔

عارضی ڈرائیورس پر حملوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی

By

Published : Oct 25, 2019, 3:32 PM IST

ٹی ایس آر ٹی سی کی ہڑتال کے بعد حکومت نے آر ٹی سی کی بسز چلانے کے لیے عارضی ڈرائورس اور کنڈکٹرس کی خدمات حاصل کی ہیں۔
اس دوران ایسے مخلتف واقعات پیش آئے جہاں عارضی ملازمین پر حملے ہوئے، دوسری جانب ایسے بھی واقعات دیکھے گئے جہاں عارضی ڈرائورس کی غلطی کی وجہ حادثات پیش آئے ہیں۔
اس سلسلہ میں سنگا ریڈی ضلع ایس پی چندر شیکھر ریڈی نے آر ٹی سی ملازمین کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ عارضی ملازمین پر حملوں پر سخت کاروائی کی جائیگی اور حملہ آورں کے خلاف مجرمانہ مقدمات درج کیے جائیں گے۔
سنگاریڈی میں آر ٹی سی بس ڈپو اور اس کے اطراف دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے اور یہاں پولیس کو عملہ کو تعینات کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ سی سی ٹیوی کیمروں سے بھی نظر رکھی جارہی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details