اردو

urdu

حیدرآباد: صحافیوں میں سیفٹی کٹز تقسیم

تلنگانہ کے اطلاعات و تعلقات عامہ کے کمشنر اروند کمار نے حیدرآباد میں واقع سماچار بھون میں صحافیوں میں سیفٹی کٹز تقسیم کئے۔

By

Published : Apr 27, 2020, 7:12 PM IST

Published : Apr 27, 2020, 7:12 PM IST

حیدرآباد: صحافیوں میں سیفٹی کٹز تقسیم
حیدرآباد: صحافیوں میں سیفٹی کٹز تقسیم

تلنگانہ کے اطلاعات و تعلقات عامہ کے کمشنر اروند کمار نے حیدرآباد میں واقع سماچار بھون میں صحافیوں میں سیفٹی کٹز تقسیم کئے۔

اس موقع پرانہوں نے اعادہ کیا کہ پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کی سلامتی ضروری ہے جو کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں محاذ پر آگے رہتے ہیں۔

اس پر حکومت کو فکرمند ہے۔بعض معاملات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس میں بعض ریاستوں کے صحافی اس وائرس کے شکار ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہر شہری کا یہ فرض ہے کہ وہ اس وائرس کے خلاف احتیاطی اقدام کرے بصورت دیگر لاپرواہی سے پورے علاقہ میں وائرس پھیل سکتا ہے۔

کمار نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس سے خود کو محفوظ رکھیں۔انہوں نے اکزورا ایف ایم ادارہ کا شکریہ ادا کیا جس نے ریاستی حکومت کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے صحافیوں کو یہ کٹس فراہم کئے۔

انہوں نے کہاکہ 150سیفٹی کٹس صحافیوں کو آج فراہم کئے گئے اور مزید 500کٹس اندرون چند دن فراہم کئے جائیں گے۔کمشنر نے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے عہدیداروں سے خواہش کی ہے کہ وہ ایجنسیوں کے ساتھ تال میل کے ساتھ کام کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا کے تمام ارکان کو یہ کٹس حاصل ہوں۔یہ سیفٹی کٹس ایک فیس شیلڈ،ماسک،تین پلے ماسکس،دو سینی ٹائزرس کی بوتلوں اور ایک جوڑی دستانوں پر مشتمل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details