اردو

urdu

ETV Bharat / city

تلنگانہ: سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک - بکنور منڈل کے لنگم پلی کے پاس کار درخت سے ٹکرا گئی

کاماریڈی ضلع کے بکنور منڈل میں بھیانک سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔

تلنگانہ: سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک
تلنگانہ: سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک

By

Published : Dec 9, 2019, 11:51 AM IST

تیز رفتار کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی۔ تفصیلات کے مطابق نظام آباد سے تعلق رکھنے والے تین افراد اپنے ایک رشتہ دار کو ائیرپورٹ چھوڑنے کے بعد حیدرآباد سے نظام آباد کار میں واپس ہورہے تھے کہ بکنور منڈل کے لنگم پلی کے پاس کار درخت سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں ان کی موت ہوگئی۔
مہلوکین میں دو خواتین بھی شامل ہیں جن کی شناخت نظام آباد کے پدمانگر کی رہنے والی ایم لاونیا، روشنی اور نوی پیٹ کے ایم پرشانت کی حیثیت سے ہوئی ہے، کار کی رفتار اتنی تیز تھی کہ کار درخت میں گھس گئی۔لاشوں کو نکالنے کے لیے گیس کٹر کا استعمال کرنا پڑا ۔
ڈرائیور کی بھی اس حادثے میں موت ہوگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details