پٹرولیم اشیااور گیس کی قیمتوں میں حالیہ دنوں کے دوران غیر معمولی اضافہ کے سبب عوام پر پڑنے والے بوجھ کے پیش نظر کانگریس کی جانب سے انوکھا احتجاج کیاگیا۔Congress Activist Protest Against Rising Inflation
شہر حیدرآباد میں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی فشرمین چیرمین ایم سائی کمار کی قیادت میں خالی گیس سلنڈرس پر پھول مالائیں چڑھاتے ہوئے انوکھا احتجاج کیاگیا۔اس احتجاج میں گھریلو خواتین بھی موجود تھیں جنہوں نے پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر مرکز کی مودی زیرقیادت حکومت پر شدید ناراضگی اور برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ ان قیمتوں میں اضافہ سے ان کا گھریلو بجٹ متاثر ہوا ہے اور عام آدمی کوکافی مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔