اردو

urdu

ETV Bharat / city

'ریونت ریڈی کی گرفتاری غیرقانونی ہے' - غیر قانونی طور پر ڈرون کا استعمال

سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل سلمان خورشید نے ملکاج گیری سے کانگریس کے رکن پارلیمان ریونت ریڈی کی ضمانت پر رہائی کے لئے تلنگانہ ہائی کورٹ کے سامنے جمعہ کو دلیل دی۔

revanth-reddy-adovocate-salman-khursheed-said-that-his-client-arresting-is-illigal
'ریونت ریڈی کی گرفتاری غیرقانونی ہے'

By

Published : Mar 13, 2020, 4:42 PM IST

سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل سلمان خورشید نے ملکاج گیری سے کانگریس کے رکن پارلیمان ریونت ریڈی کی ضمانت پر رہائی کے لئے تلنگانہ ہائی کورٹ کے سامنے جمعہ کو دلیل دی۔

تاہم حتمی فیصلہ کے لئے عدالت نے اس ضمن میں دائر کی گئی تینوں درخواستیں 17 مارچ منگل تک کے لیے ملتوی کردی ہے۔

سینیئر وکیل سلمان خورشید نے ہائی کورٹ کے سامنے اس معاملے پر بحث کرتے ہوئے دلائل پیش کیے کہ ان کے مؤکل ریونت ریڈی کو قانون کے مطابق گرفتار نہیں کیا گیا ہے اور پولیس نے انہیں دفعہ 41 سی آر پی سی کے تحت نوٹس نہیں دیا ہے جو سپریم کورٹ کے اصولوں کے مطابق لازمی ہے۔

دفعہ 188 (سرکاری ملازمین کے ذریعہ قانونی طور پر نافذ کرنے کا حکم نہ ماننا) پولیس کے ذریعہ ان کے مؤکل کو راغب نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ریونت ریڈی کو ڈرون کیمرے کا استعمال کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ بتایا گیا کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر ڈرون کا استعمال کیا ہے اور پرائیویسی، کو کیمرے میں قید کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ اپنے مؤکل کو ضمانت پر رہا کرے اور سائبر آباد پولیس کے جاری کردہ ایف آئی آر کو بھی ختم کرے۔ سلمان خورشید اور سرکاری وکیل کے دلائل سننے کے بعد جسٹس جی سریدوی نے اس معاملے کو حتمی فیصلہ کے لئے منگل کی تاریخ مقرر کی ہے۔

مقامی عدالت کے ذریعہ ضمانت سے انکار کے بعد کانگریس کے رکن پارلیمان نے تلنگانہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور ضمانت پر رہائی اور ایف آئی آر کو ختم کرنے کے لئے تین عرضیاں داخل کی تھیں۔

تلنگانہ کے آئی ٹی منسٹر کے ٹی راما راؤ کے نجی فارم ہاؤس کو ویڈیو گرافی کے لئے ڈرون کیمرے استعمال کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے بعد ریونت ریڈی کو سائبر آباد پولیس نے اسی وقت گرفتار کیا تھا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details