اردو

urdu

ETV Bharat / city

'قرارداد ووٹ حاصل کرنے کا حربہ ہے' - کانگریس نے شہریت ترمیمی قانون پر جی او کا مطالبہ کیا

تلنگانہ کانگریس نے شہریت ترمیمی قانون،این پی آر اور این آر سی پر منظور کی گئی قرارداد کو مسلم ووٹ حاصل کرنے کا حربہ قرار دیا۔

resolution against caa is a way of getting muslim vote.congress
'قرارداد ووٹ حاصل کرنے کا حربہ ہے'

By

Published : Mar 17, 2020, 7:23 PM IST

تلنگانہ کانگریس نے شہریت ترمیمی قانون،این پی آر اور این آر سی پر منظور کی گئی قرارداد کو مسلم ووٹ حاصل کرنے کا حربہ قرار دیا۔

ترجمان تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ایم دیاکر نے تلنگانہ حکومت اور وزیراعلی چندرشیکھر راؤ کی جانب سے گزشتہ روز ریاستی اسمبلی میں سی اے اے کے خلاف قرارداد کی منظوری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ قرارداد صرف اور صرف گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں مسلم ووٹ حاصل کرنے کیلئے منظورکی گئی ہے۔

کانگریس ترجمان نے کہا ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ این پی آر پر روک لگانے کے سلسلہ میں جی او جاری کرنے کا وزیراعلی اعلان کرتے لیکن چندرشیکھر راؤ اس سلسلہ میں سنجیدہ نہیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آسام میں کی گئی این پی آر اور این آر سی سے سینکڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں کسی کے والد کو شہریت مل گئی تو کسی کی اہلیہ کو شہریت نہیں ملی۔ اسی طرح کئی سرپرستوں کو شہریت حاصل ہوئی تو کئی بچے شہریت حاصل کرنے سے محروم ہوگئے۔

اسی طرح کے حالات تلنگانہ میں بھی اگر یکم اپریل سے مرکزی حکومت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے این پی آر کا آغازکیا گیا تو ہوجائیں گے اور ریاست کے سینکڑوں افراد شہریت سے محروم ہوجائیں گے جس میں بڑی تعداد ایک سازش کے تحت مسلمانوں کی شامل رہے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details