تلنگانہ بھون میں یوم جمہوریہ تقریب
تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے ہیڈ کوارٹر تلنگانہ بھون حیدرآباد میں پارٹی کے کارگزار صدر کے تارک راما راو نے یوم جمہوریہ کے موقع پر رسم پرچم کشائی انجام دی۔
اس موقع پر انہوں نے عوام کومبارکباد بھی پیش کی۔اس تقریب میں وزیرداخلہ محمد محمود علی،وزیر سرینواس گوڑ،ارکان اسمبلی،ارکان کونسل اور ٹی آرایس کے رہنماوں نے بھی شرکت کی۔
تلنگانہ راشٹر سمیتی پارٹی کو کے چندر شیکھر راو نے قائم کیا اور متحدہ آندھراپردیش سے تلنگانہ کو علاحدہ کرنے کے لیے انھوں نے جدوجہد کی اور چودہ برس کی جدوجہد کے بعد 2014 میں ریاست تلنگانہ کو مرکزی حکومت نے علحدہ ریاست کا درجہ دیا،جس کے بعد 2014 میں عام انتخابات میں کے چندراشیکھر راو کی پارٹی کو اکثریت حاصل ہوئی اس طرح وہ ریاست کے پہلے وزیر اعلی بنے، اس کے بعد 2018 میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں عوام نے ایک بار پھر مذکورہ جماعت کو شاندار اکثریت سے فتح یاب کیا۔ جس کے بعد کے سی آر دوسری بار وزیر اعلی بنے اور انکے فرزند کے ٹی آر( کے تارک راما راو) دوسری بار انفارمیشن ٹکنالوجی اور بلدیہ کے وزیر بنائے گئے۔