حیدرآباد: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سمیت ریاست کے بیشتر اضلاع میں جمعرات کی صبح کی اولین ساعتوں میں کئی مقامات پر بارش ہوئی۔
حیدرآباد کے پرانے شہر کے ساتھ ساتھ نئے شہر سکندرآباد، ایل بی نگر، اُپل، بنجارا ہلز، جوبلی ہلز، کوٹھی، لکڑی کا پُل، ملکا جگری، بیگم پیٹ اور دیگر علاقوں میں شدید بارش ہوئی۔
بارش کی شروعات صبح تقریبا پانچ بجے ہوا جو تقریبا ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔ بارش کے نتیجہ میں کئی سڑکوں پر بڑے پیمانہ پرپانی جمع ہوگیا۔ نشیبی علاقوں میں بھی پانی کے جمع ہونے کی اطلاعات ہیں۔
شہر کے راجندرنگر میں تین سنٹی میٹر اور بنڈلہ گوڑہ میں دو سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ حیدرآباد کے ساتھ ساتھ شمالی تلنگانہ کے کئی علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔ ضلع نظام آباد کے کوٹگیر میں 14سنٹی میٹربارش ہوئی۔ ہنمکنڈہ، کاماریڈی اور کھمم میں 8سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔