شہر حیدرآباد کے کئی علاقوں میں آج دوپہر بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں کئی مقامات پر سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوگئی۔
بارش کے نتیجہ میں درجہ حرارت میں بھی کمی ہوگئی۔بارش کے نتیجہ میں موسم سرد ہوگیا۔بعض نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے۔
بارش سے موسم خوشگوار ضرور ہوا ہے، مگر حیدرآباد میں موسمی وبا اور کورونا وائرس کو لیکر لوگوں میں خوف بھی دیکھا جارہا ہے۔
وہیں دوسری جانب آندھرا پردیش کے بالائی ساحلی علاقوں میں ہوئی بارش کے نتیجہ میں اے پی کے کرنول کے سری سلیم ڈیم میں پانی کا بھاری بہاو درج کیا گیا۔