بی جے پی تلنگانہ صدر ڈاکٹر لکشمن کی قیادت میں بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کر کے مجسمے کے قریب راہل گاندھی کے خلاف احتجاج کیا گیا-
'رافیل معاملے پر راہل گاندھی افواہ پھیلا رہے ہیں' اس موقع پر بی جے پی رہنماؤں نے راہل گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ'راہل گاندھی نے وزیراعظم پر رافیل طیاروں کے خریداری کے معاملے پر غلط افواہیں پھیلائی اور الزامات لگائے اور انہوں نے سپریم کورٹ میں ایک مقدمہ بھی دائر کیا-
لیکن سپریم کورٹ نے ان کی درخواست کو خارج کر دیا بعد ازاں راہل گاندھی نے دوبارہ غور کے لیے درخواست داخل کی اسے بھی سپریم کورٹ نے خارج کرتے ہوئے ریما رک کیا کے الزامات سوچ سمجھ کر لگائیں-
مزید پڑھیں: دہلی میں مصنوعی آکسیجن کی خریدوفروخت شروع
رکن قانون ساز کونسل رام چندر نے ای ٹی وی بھارت کو کہا کہ کانگریس پارٹی بدعنوان رہی ہے ان کی حکمرانی میں بے شمار بدعنوانیاں منظر عام پر آئی ہے، راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عوام سے معافی مانگیں ساتھ ہی بحری، بری اور فضائی افواج سےبھی معافی مانگیں۔