اردو

urdu

ETV Bharat / city

دسمبر تک تمام شہریوں کو کوویڈ ٹیکے دینے کا عمل مکمل کرلیا جائے گا: کشن ریڈی - تمام شہریوں کو کوویڈ ٹیکے دینے کا عمل مکمل کرلیا جائے گا

مرکزی مملکتی وزیرداخلہ جی کشن ریڈی نے اعادہ کیا ہے کہ دسمبر تک ملک کے تمام شہریوں کو کوویڈ کے ٹیکے دینے کے عمل کو مکمل کرلیاجائے گا۔ کورونا وبا پر قابو پانے کے سلسلہ میں اقدامات کے ذریعہ ہندوستان پوری دنیا کے لئے مثال بن گیا ہے۔

دسمبر تک تمام شہریوں کو کوویڈ ٹیکے دینے کا عمل مکمل کرلیا جائے گا: کشن ریڈی
دسمبر تک تمام شہریوں کو کوویڈ ٹیکے دینے کا عمل مکمل کرلیا جائے گا: کشن ریڈی

By

Published : May 30, 2021, 3:33 PM IST

مرکز کی بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کے دو سال کی تکمیل کے موقع پر سکندرآباد لوک سبھا حلقہ جس کی وہ نمائندگی کرتے ہیں کے لالہ پیٹ میں جئے شنکر انڈور اسٹیڈیم میں انہوں نے گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کے ورکرس میں غذائی پیکٹس اور کپڑوں کی تقسیم کی۔ ریڈی نے وزیراعظم کے سیوا ہی سنگھٹن ویثرن کو مستحکم کرنے اور مودی حکومت کے سات سال کی تکمیل کے موقع پر راحت سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی زیرقیادت مودی حکومت کے دوسری معیاد کے دوسال کی تکمیل کے موقع پر ملک بھر میں خدمات کے پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں آکسیجن پلانٹس،کنسنٹریٹرس اور دیگر کا قیام کامیابی کے ساتھ عمل میں لایاجارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details