اردو

urdu

ETV Bharat / city

طلبا کے خودکشی کے واقعات پر رپورٹ طلب - ڈاکٹر لکشمن

صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے ریاست تلنگانہ کے انٹرنتائج کے بعد ہوئے طلبا کے خودکشی کے واقعات سے متعلق ریاستی حکومت سے رپورٹ طلب کی ہے۔

طلبا کے خودکشی کے واقعات پر رپورٹ طلب

By

Published : Aug 14, 2019, 10:06 AM IST

Updated : Sep 26, 2019, 11:08 PM IST

ریاست تلنگانہ میں اپریل کے مہینے میں جاری ہوئے نتائج میں بڑے پیمانہ پر غلطیاں ہوئیں تھیں جس کی وجہ کئی طلبا کے مارکس کم ہوگئے اور کئی اعلی درجہ میں کامیاب طلبا ناکام ہوئے۔
ان نتیجوں کا طلبا پر اتنا بُرا اثر پڑا جس سے دلبرداشتہ ہوکر 27 طلبا نے خودکشی کرلی۔
اس سلسلہ میں تلنگانہ بی جے پی کے ایک وفد نے ڈاکٹر لکشمن کی قیادت میں یکم جولائی کو صدرجمہوریہ سے ملاقات کی اور خودکشی کرنے والے طلبا کے ساتھ انصاف کی درخواست کی تھی۔
اس ضمن میں صدر جمہوریہ کے حوالے سے مرکزی وزارت داخلہ نے ریاستی حکومت کو ایک مکتوب بھیجا اور تفصیلی رپورٹ طلب کی۔
تلنگانہ بی جے پی کے صدر لکشمن نے صدرجمہویہ کا شکریہ ادا کیا، اور ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ خودکشی کیے طلبا کے ساتھ اب انصاف کیا جائے۔

Last Updated : Sep 26, 2019, 11:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details