اردو

urdu

ETV Bharat / city

حیدرآباد قدیم شہر: بیماری کی وجہ گدلہ پانی - قدیمی علاقے میں گدلہ پانی

ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے قدیمی علاقے میں گدلہ پانی آنے کی وجہ سے متعدد لوگوں کے بیمار ہونے کی شکایت درج کی گئی ہے۔

حیدرآباد کے قدیمی علاقے میں گدلہ پانی

By

Published : Oct 3, 2019, 11:31 PM IST

حیدرآباد کے قدیمی شہر میں آلودہ پانی آنے کی وجہ سے کافی زیادہ لوگ پریشان ہیں۔

بیشترعلاقوں میں نل سے بدبودارآلودہ پانی آنے کی شکایات موصول ہو رہی ہے۔

علاقائی محکمہ آب رسانی کو آلودہ پانی کی روزانہ سو شکایات موصول ہو رہی ہے۔

بیماری کی وجہ گدلہ پانی


ڈویژنل مینیجر کے مطابق برسات میں آلودہ پانی کی شکایت عام ہے لیکن آلودگی کے مقام کی نشاندہی کرپانا کافی زیادہ مشکل کام ہے۔


تاہم محکمہ اس قسم کی پریشانی کو دور کرنے کے لیے مکمل طور سے تیار ہے اورایسے مقامات سے پانی نکاسی کا کام انجام دیا جارہاہے جہاں برسات کا پانی جمع ہوتا ہے۔


ڈویژنل مینیجر قادر محی الدین نے ای ٹی وی بھارت کے ذریعے عوام کو امراض سے محفوظ رہنے کے لیے پانی گرم کرکے پینے کا مشورہ دیا اور کہا کہ آلودہ پانی سے محکمہ کو واقف کروائیں تا کہ اس کا ازالہ جلد از جلد کیا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details