اردو

urdu

ETV Bharat / city

مکہ مسجد کے سامنے احتجاج نہیں کرنے دیا - no protest at charminar

ریاست تلنگانا کے دارالحکومت حیدرآباد میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف تاریخی مکہ مسجد میں بعد نماز جمعہ احتجاج کیا جانا تھا، لیکن پولیس نے اس کی اجازت نہیں دی۔

پولیس نے احتاجاج نہیں کرنے دیا
پولیس نے احتاجاج نہیں کرنے دیا

By

Published : Jan 17, 2020, 9:13 PM IST

پولیس کی جانب سے یہاں کئی نوجوانوں کی گرفتاری بھی ہوئی۔ مکہ مسجد اور چار مینار کے قریب پولیس کے ریپڈ ایکشن فورسز اور ٹاسک فورسز کا بندوبست کیا گیا - پولیس کی جانب سے مصلیوں کی ویڈیو گرافی کی گئی اور مکہ مسجد کے بیرون اسپیکرز کی آواز کم کر دی گئی-

پولیس نے احتاجاج نہیں کرنے دیا

خیال رہے کہ ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج ہورہے ہیں۔ کئی جگہ لوگوں کو سی اے اے کے خلاف احتجاج کرنے کی اجازت دی جارہی ہے تو کئی جگہ ماحول بگڑنے سے بچانے کے لیے مظاہرے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

کئی جگہ لوگوں نے پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ پولیس اورانتظامہ شہریت ترمیمی قانون کی حمایت میں احتجاج کرنے کی اجازت دے رہی ہے، جبکہ اس کے برعکس کچھ جگہوں میں احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ سی اے اے کے خلاف دہلی کے شاہین باغ میں تقریبا ایک ماہ سے خواتین احتجاج کر ہی ہیں۔ یہاں سینکڑوں خواتین دہلی سے نوئیڈا جانے والے ہائیوے پراحتجاج کر رہی ہیں، جس سے یہاں کی آمد ورفت بند ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے دہلی پولیس کو ہدایت دی ہے کہ احتجاجیوں سے بات چیت کے سہارے جگہ کو خالی کرائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details