عوامی مجلس عمل کے معتمد مجاہد ہاشمی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا مسلمان علماء کرام کی اپیل کو قبول کرتے ہوئے پانچ جمعہ سے گھر میں نماز ادا کر رہے ہیں۔
'پولیس مسلم علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہے' اس کے باوجود پولیس مسلم علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ کئی مندروں میں پوجا کے لئے عوام جمع ہورہی ہے، لیکن ان پر کوئی مقدمہ درج نہیں ہورہا ہے۔ پولیس یک طرفہ کاروائی کر رہی ہے۔
مسلم علاقوں میں گاڑیوں کو ضبط کیا جار ہے۔ حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار نے پولیس عہدے داروں سے کہا کہ عوام کے ساتھ لاٹھی سے نہیں بلکہ محبت سے پیش آیا جائے۔
ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ عوام کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں- لیکن اس پر کوئی عمل واری نہیں ہو رہی ہے۔
مجاہد ہاشمی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ رمضان المبارک کے پیش نظر سحر اور افطار کے لئے ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے وقت میں اضافہ کرے اور پولیس اپنا ظلم و ستم ختم کرے۔