اردو

urdu

ETV Bharat / city

حیدرآباد انکاونٹر کی سوشل میڈیا پر ستائش - people praising commissioner sajnar

وٹرنری ڈاکٹر کی جنسی زیادتی کے چاروں ملزمین کی پولیس انکاؤنٹر کے دوران ہلاکت کے بعد سوشل میڈیا پرحیدرآباد پولیس کی ستائش کی جارہی ہے۔

انکاونٹر کی سوشل میڈیا میں ستائش
انکاونٹر کی سوشل میڈیا میں ستائش

By

Published : Dec 6, 2019, 12:46 PM IST

ملک بھر میں سنسنی پھیلادینے والے حیدرآباد میں وٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی جنسی زیادتی، قتل اور لاش کو زندہ جلادینے والے واقعہ میں ملوث ملزمین کی انکاونٹر میں ہلاکت کی خبر پر سماجی رابطہ کے ذرائع واٹس ایپ،ٹوئیٹر اور دیگر پر مسرت کا اظہار کیاجارہا ہے۔


اجتماعی جنسی زیادتی اور قتل کے بعد لاش کو جلادینے والی واردات کے بعد پولیس پر نکتہ چینی کرنے والے افراد نے پولیس کے تئیں رویہ بدلا ہےاور اب سوشیل میڈیا پرتلنگانہ کی سائبرآبادپولیس کی ستائش کی جارہی ہے۔


سائبر آباد پولیس کمشنر سنجار کی سوشیل میڈیا پر کئی افراد نے ستائش کی ہے۔اس انکاونٹر پر کئی لڑکیوں نے مسرت کا اظہار بھی کیاہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details