اردو

urdu

ETV Bharat / city

عثمانیہ اسپتال میں بارش کا پانی جمع ہونے سے مریض پریشان - عثمانیہ اسپتال میں بارش کا پانی جمع

شہر حیدرآباد کے قدیم عثمانیہ اسپتال میں بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے مریض اور ان کی تیمارداری کرنے والے لوگوں کو کافی زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

patient disturbed by accumulation of rain water in osmania hospital
عثمانیہ اسپتال میں بارش کا پانی جمع ہونے سے مریض پریشان

By

Published : Jul 15, 2020, 10:21 PM IST

ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے قدیم عثمانیہ اسپتال کی خراب حالت اس وقت ظاہر ہونے لگی جب چند منٹوں کی بارش کی وجہ سے اسپتال میں کافی زیادہ پانی جمع ہوگیا۔

عثمانیہ اسپتال میں بارش کا پانی جمع ہونے سے مریض پریشان

موسم برسات میں مریض اسپتال میں محفوظ نہیں ہے چند منٹوں کی بارش میں دوا خانہ کے اندرونی حصہ میں پانی داخل ہوگیا جس کی سطح دو فٹ سے زائد تھی۔

اسپتال میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے مریض اور ان کی تیمارداری کرنے والے لوگوں کو کافی زیادہ دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسپتال سے پانی کی بہتر نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین وائپر سے ہی پانی نکالنے کی کوشش کررہے ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اسپتال میں انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاص اور بہتر انتظام نہیں ہے۔

عثمانیہ اسپتال 1500 بستروں پر مشتمل ہے جہاں علاج کے لیے ریاست اور بیرون ریاست سے مریض آتے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے اس بلڈنگ کو منہدم کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن دکن ہریٹیج سوسائٹی اور دیگر سیاسی سماجی لوگوں نے حکومت کے اس منصوبہ کو ناکام کر دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details