تلنگانہ: آر ٹی سی یونینز نے حکومت کے فیصلے کا بائکاٹ کیا - آر ٹی سی یونینز نےہڑتال کو جاری رکھنے کا اعلان کیا
ہڑتالی آر ٹی سی ملازمین کو رجوع بہ کار ہونے کے لیے دی گئی آخری تاریخ ختم ہوگئی ہے۔
تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو نے آر ٹی سی ملازمین کو پانچ نومبر تک کی مہلت دی تھی، اور کام پر رجوع ہونے کی اپیل کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ ڈیڈ لائن کے بعد کسی بھی ملازم کو دوبارہ موقع نہیں دیا جائے گا۔
مگر وزیر اعلی کے الٹی میٹم کا کوئی اثر نہیں دکھائی دیا، ذرائع کے مطابق ریاست گیر سطح پر صرف 360 ملازمین رجوع بہ کار ہوئے ہیں۔ جبکہ اڑتالیس ہزار سے زیادہ ملازمین ابھی بھی ہڑتال پر ہیں۔
آر ٹی سی یونینز کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے حکومت کے الٹی میٹم کی پرواہ کیے بغیر ہڑتال کو جاری رکھنے کا اعلان کیا,اور دوبارہ مذاکرات پر زور دیا۔
واضح رہے کہ دو نومبر کو وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو نے 5100 بسز کو پرائویٹ ادارں کو سونپ دیا، اور کہا کہ اگر ملازمین دی گئی مدت میں کام پر رجوع نہیں ہوئے تو باقی بسز بھی پرائویٹ کردئےجائیں گے اور اس طرح آر ٹی سی ریاست سے ختم ہوجائیگی۔
TAGGED:
ہڑتالی آر ٹی سی ملازمین