ورکشاپ کنوینر ڈاکٹر سیدہ ثمینہ عزیز (ایچ او ڈی کیمسٹری، وائس پرنسپل انور العلوم کالج) کے ہمراہ تدریسی اور غیر تدریسی اہلکاروں نے تربیتی سرگرمیاں انجام دیں۔ ملک کی مختلف ریاستوں کے تقریباً 150 اساتذہ نے اس اہم معلوماتی ورکشاپ میں شرکت کی۔
پہلے دن ورکشاپ کا آغاز پروفیسر احمد بیگ ڈائریکٹر انوار العلوم کالج کے افتتاحی خطاب سے ہوا جس کے بعد ڈاکٹر عزیز الرحمٰن خان صدر تلنگانہ سائنس فیئر اکیڈمی حیدرآباد نے استقبالیہ خطاب کیا، مہمان خصوصی ایم ایم عبدل کمال ناظر ایسوسی ایٹ پروفیسر (ریٹائرڈ)، دی نیو کالج چنئی نے اپنے مختصر خطاب میں ورکشاپ کی سرگرمیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
ورکشاپ کے دوسرے دن کا آغاز مہمان خصوصی ڈاکٹر پی کے عمران ایسوسی ایٹ پروفیسر اسلامیہ کالج وانمباڈی چنئی کے خطاب سے ہوا۔ مختلف تجزیاتی آلات کا تربیتی اجلاس تجربہ گاہ میں کیا گیا۔
تیسرے دن، مہمان خصوصی ڈاکٹر عبدالرشید نائکوڈی، این آر آئی یو ایس ایم نے اپنے خطاب میں جدید ترین لیبارٹری آلات کے ساتھ مقداری تجزیہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔