اردو

urdu

ETV Bharat / city

بی فارم نہیں ملنے پرخودکشی کی کوشش - وجئے نامی شخص نےمٹی کا تیل اپنے جسم پر ڈال کر خودکشی کی کوشش کی

تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کا بی فارم نہ ملنے پر ایک امیدوار نے خودکشی کی کوشش کی۔

telangana municipal election
بی فارم نہیں ملنے پرخودکشی کی کوشش

By

Published : Jan 14, 2020, 12:59 PM IST

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع میڑچل میں پیش آیا۔ تلنگانہ میں بلدیات اور کارپوریشنز کے انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ میڑچل کے 14ویں وارڈ سے وجئے نامی شخص نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

امیدوار نے کہا کہ انہیں یقین تھا کہ حکمران جماعت ٹی آرایس کا بی فارم حاصل ہوگا، تاہم لمحہ آخر میں دوسرے امیدوار کو بی فارم دے دیا گیا جس پر وہ کافی مایوس ہوگئے۔ وجئے نے اسی مایوسی کے عالم میں امبیڈکرکے مجسمہ کے قریب آج صبح مٹی کا تیل اپنے جسم پر ڈال کر خودکشی کی کوشش کی۔ تاہم پولیس نے انھیں ایسا کرنے سے روک دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details