اردو

urdu

حیدرآباد میں کورونا وائرس کیس کی تصدیق

تلنگانہ میں ایک شخص کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی وزیر صحت ای راجندر نے تصدیق کردی-

By

Published : Mar 2, 2020, 10:14 PM IST

Published : Mar 2, 2020, 10:14 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 5:20 AM IST

health minister e rajnder
حیدرآباد: کورونا وائرس کے ایک کیس کی تصدیق

تلنگانہ میں ایک شخص کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی وزیر صحت ای راجندر نے تصدیق کردی-

حیدرآباد میں کورونا وائرس کیس کی تصدیق

وزیر صحت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس کیس کی تفصیلات بتائیں۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا 24 سالہ سافٹ ویئر انجینئر گزشتہ ماہ اپنی کمپنی کے کام سے دبئی روانہ ہوا، وہاں اس کی ملاقات ہانگ کانگ کے شہریوں سے ہوئی۔ 17 فروری کو وہ بنگلور واپس ہوا، وہاں سے بذریعہ بس حیدرآباد پہنچا۔ بخار کی وجہ سے شہر کے نجی ہسپتال سے رجوع کیا۔ جانچ میں کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا۔

ریاستی وزیرنے بتایا کہ 'متاثرہ شخص طبی نگہداشت میں ہے اور گاندھی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔'

اس موقع پر انہوں نے عوام سے کہا کہ 'کورونا وائرس کے تعلق سے خوفزدہ یا فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔' وزیر نے عوام کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ 'تلنگانہ کے درجہ حرارت سے اس وائرس کو پھیلنے کا موقع نہیں ملے گا۔'

وزیر صحت نے کہا کہ حکومت قبل از وقت سے ہی اس وائرس سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے اور احتیاطی اقدامات کے طور پر شہر کے مختلف ہسپتالوں میں متعدد افراد کو رکھ کر ان کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، متاثرہ افرادکے علاج کے لئی تمام تر سہولیات مہیا کی گئی ہیں جن میں فیور، گاندھی اور چیسٹ ہسپتال شامل ہیں- جب کہ شہر کے ایک آرمی ہسپتال سے بھی اس سلسلے میں مدد کی درخواست کی گئی ہے-

وزیر صحت ای راجندر نے کھانسی، بخارسے متاثرہ افراد کو ہسپتال جانے کا مشورہ دیا۔ چہرے پر ماسک پہن کر باہر جانے کا مشورہ دیا-

متاثرہ نوجوان کے اہل خانہ اور دوران مرض اس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹرز اور نرسیز کے علاوہ بنگلورو تا حیدرآباد اس کے ساتھ سفر کرنے والے کُل 80 افراد کی بھی طبی جانچ جاری ہے-

Last Updated : Mar 3, 2020, 5:20 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details