یہ بھارت کا سب سے قدیم طبی دواخانہ مانا جاتا ہے۔
نظامیہ طبی ہسپتال، فالج کےعلاج کےلیےمشہور آصف جاہ سابع میر عثمان علی خان بہادر اور اَطِبا کی کوششوں سے نظامیہ طبی ہسپتال کا قیام عمل میں آیا - اس دواخانے میں فالج کے مریضوں کا علاج تیس تا چالیس دن میں مکمل ہو جاتا ہے- مریض کو ہسپتال میں رکھ کر مکمل علاج یہاں مفت میں کیا جاتا ہے، بتایا گیا ہیکہ فالج کے مریضوں کا سب سے بہترین علاج یہیں پر ہوتا ہے- ہسپتال میں مریضوں کو ورزش بھی کرائی جاتی ہے- موسم سرما میں فالج کے مریضوں کی تعداد مذکورہ ہسپتال میں بڑھ جاتی ہے- حکماء کا کہنا ہیکہ فالج سے بچنے کے لیے خود کو ہمیشہ گرم رکھنا چاہیے - اس دواخانے میں 180 بیڈز موجود ہے، ملک اور بیرون ممالک سے مریض بڑی تعداد میں یہاں آتے ہیں- اس قدیم دواخانے سےجہاں مریضوں کو علاج و معالجہ کی سہولت حاصل ہوئی- وہیں ماہر طب کو روزگار بھی حاصل ہوا- نظامیہ طبی دواخانے میں 14 محکمہ جات ہیں۔ اس میں بی یو ایم ایس کی 75 نشستیں ہیں جہاں طلبا و طالبات طب کی تعلیم حاصل کرتے ہیں- اور دو ہزار مریض روزانہ علاج ومعالجے کی سہولت سے استفادہ کرتے ہیں-