تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں محکمہ آبکاری کے عہدیداروں نے شراب کی بوتلوں کو تلف کردیا۔ شراب کی ان بوتلوں کی مدت کارآمد ختم ہوگئی تھی۔
یہ تین طرح کی شراب تھی جس کو تلنگانہ اسٹیٹ بیوریجس کارپوریشن ماکلورمنڈل نظام آباد کی جانب سے تلف کردیاگیا۔

بتایاجاتا ہے کہ ان بوتلوں کی مدت کارآمد جنوری میں ہی ختم ہوگئی تھی۔ان کی مالیت 16لاکھ روپئے تھی۔یہ بوتلیں 635کاٹنس میں رکھی گئی تھیں جن کو تلف کردیاگیا۔اس سلسلہ میں ایک عہدیدار نے کہا کہ عموما بیر کی بوتل کی مدت کارآمد چھ ماہ ہوتی ہے اور مدت کارآمد کی تکمیل کے بعد ان کو تلف کردیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں:شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے لائسنس منسوخ کرنے کی سفارش
یواین آئی