اردو

urdu

ETV Bharat / city

تلنگانہ اسمبلی کا خصوصی سیشن

تلنگانہ اسمبلی کے دو روزہ خصوصی سیشن کا 18 اور 19 جولائی کو اہتمام کیا جائے گا جس میں نئے میونسپل ایکٹ بِل پر بحث ہوگی۔

فائل فوٹو

By

Published : Jul 15, 2019, 11:48 PM IST

خصوصی سیشن کے لیے 12 جولائی کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اسمبلی کا اجلاس 18 جولائی کو صبح میں 11 بجے سے شروع ہوگا اور دوسرے روز دوپہر میں دو بجے ختم ہوگا۔

وزیراعلیٰ چندر شیکھر راؤ نے میونسپل ایکٹ پر بحث و مباحثہ کے لیے اسمبلی سیشن کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بِل کو 18 جولائی کو پیش کیا جائے گا اور اس بات کی امید ہے کہ بل کو منظوری مل جائے۔

حکومت نے نئے میونسپل ایکٹ کے تحت بلدیاتی انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دوران ریاستی کابینہ کا اجلاس پرگتی بھون میں 17 جولائی کی شام منعقد ہوگا جس میں نئے میونسپل ایکٹ بِل کو منظوری دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details