تلنگانہ میں نئے زونل سسٹم کے تحت ملازمتیں - محکمہ پولیس میں اصلاحات اور توسیع کا کام کیا ہے
تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو نے پیر کے روز اسمبلی میں اعلان کیا کہ ریاست میں نئے زونل سسٹم کے تحت ملازمتیں دی جائیں گیں۔
انھوں نے کہا کہ ریاست کی عوام کو ملازمتوں میں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے نئے زونل سسٹم کو ترتیب دیا اور اس پر مرکز کی منظوری حاصل کی۔
وزیر اعلی کے مطابق نئے سسٹم کے تحت 95 فیصد ملازمتیں مقامی عوام کو دی جائیں گیں، انھوں نے کہا کہ اب جن جائیداداوں پر تقررات کیے جائیں گے وہ نئے زونل سسٹم کے مطابق ہوں گے۔
اس موقع پر وزیر اعلی نے کہا کہ حکومت نے محکمہ پنچایت او ر محکمہ پولیس میں اصلاحات اور توسیع کا کام کیا ہے تاکہ ان محکموں کو مستحکم کیا جاسکے۔
انھوں نے کہا کہ ریاست گیر سطح پر نو پنچایت دفاتر کو بڑھاکر 32کردیے گئے۔ جبکہ ریاست میں امن کی برقراری کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ پولیس میں اصلاحات لایے گئے اور کمشنریٹس قائم کئے گئے۔