کثیر تعداد میں عوام نے اس احتجاجی مشاعرے میں شرکت کی- رضائے الہی تنظیم کے زیر اہتمام منعقد اس مشاعرے میں تلنگانہ کانگریس کی اعلی قیادت شریک رہی جس میں رکن پارلیمان ریونت ریڈی، سابق وزیر محمد علی شبیر اور دیگر شامل رہے۔
اس موقع پر ممتاز شعرا نے اپنے کلام سے تمام کو محظوظ کیا اور عوام کی داد حاصل کی۔ اس موقع پر مشاعرے میں شرکت کرنے والےمرد وخواتین نے مذکورہ قانون کو امتیاز اور تفریق کا قانون بتایا اور دوسری جانب این پی آر اور این آر سی کو حکومت کا خطرناک منصوبہ قرار دیا۔
حیدرآباد کی عوام نے اس طرز کے احتجاجی پروگرامز کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اپنی شناخت اور وجود کی بقاء کے لئے اس طرح کے احتجاج میں ہر کسی کو شامل ہونا چاہئے۔
پولیس نے 6 تا 9 بجے مشاعرے کا وقت مقرر کیا تھا تاہم مقررہ وقت سے 45 منٹ دیر تک مشاعرہ جاری رہا۔