گاندھی گلوبل فیملی کے زیر اہتمام اندرا پارک پر اس نمائش کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس کا مقصد عوام بالخصوص نوجوانوں میں مہاتما گاندھی کی تعلیمات کو عام کرنا ہے۔ اس نمائش میں موجود والینٹرز عوام کو گاندھی جی کی زندگی اور آزادی کیلئے ان کی جدو جہد سے واقف کروا رہے ہیں اس نمائش کو عوام کا بہترین رد عمل حاصل ہو رہا ہے۔
'گاندھی کی تعلیمات نئی نسل تک پہنچانے کی ضرورت' - programe to give knowledge about gandhi
حیدرآباد میں مہاتما گاندھی کی تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں ان کے بچپن سے آزادی تک کی تصاویر شامل ہیں۔
چیئرمین گاندھی گلوبل فیملی راجیندر ریڈی نے اس نمائش کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ گاندھی جی کی تعلیمات کو نوجوان نسل تک پہنچانے کیلئے انہوں نے اس کا انعقاد عمل میں لایا ہے۔
راجیندر ریڈی نے بتایا کہ گاندھی جی نے مساوات کی تعلیم دی اور آج ملک کی جو صورتحال ہے وہ ان کی تعلیمات کو فراموش کرنے کا شاخسانہ ہے اور موجودہ ہندوستان وہ ہندوستان نہیں جس کا گاندھی جی نے خواب دیکھا تھا۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں کو مفاد پرست قرار دیا اور کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو ملک کی خوشحالی و ترقی سے کوئی غرض نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ نمائش آندھرا پردیش و تلنگانہ میں متواتر منعقد کی جاتی رہے گی۔