اردو

urdu

ETV Bharat / city

حیدرآباد: چھتیس گڑھ انکاونٹر میں ہلاک سی آر پی ایف جوان کی آخری رسومات ادا - news of hyderabad

انکاونٹر میں ہلاک آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک سی آرپی ایف کانسٹبل کی لاش حیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ لائی گئی۔

Hyderabad
Hyderabad

By

Published : Apr 6, 2021, 1:31 PM IST

چھتیس گڑھ میں نکسلیوں کے ساتھ ہوئے انکاونٹر میں ہلاک آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک سی آرپی ایف کانسٹبل کی لاش حیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ لائی گئی۔ کل شب انڈیگو فلائٹ 6E 624 کے ذریعہ یہ لاش لائی گئی۔

ایئر پورٹ پر کمشنر پولیس سائبرآباد وی سی سجنار نے دو کانسٹبل ایس مرلی کرشنا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس انکاونٹر میں ہلاک سی آرپی ایف جوانوں کو تلنگانہ پولیس اور سی آرپی ایف کی طرف سے وہ خراج پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مرلی کرشنا کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ مرلی کرشناکی یاد میں دو منٹ خاموشی اختیار کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔بعد ازاں ان کی لاش بذریعہ ایمبولنس اے پی کے ضلع گنٹور میں ان کے آبائی گاوں گوئیڈ پوڈی بھیجی گئی۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details