محکمہ کے حکام کے مطابق 11 جون کے آس پاس خلیج بنگال کے شمالی حصہ اور آس پاس کے علاقوں میں ہوا کا کم دباو بن رہا ہے۔ دس جون سے مشرقی ہندستان اور اس سے ملحق وسطی ہندستان کے بیشتر حصوں میں ہلکی سے لیکر شدید بارش ہوسکتی ہے۔
مانسون مہاراشٹر، تلنگانہ، اوڈیشہ، آندھراپردیش کی طرف گامزن - بھارتی محکمہ موسمیات
بھارتی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جنوب۔مغربی مانسون کے آئندہ دو یا تین دنوں میں مہاراشٹر (ممبئی سمیت) کے باقی حصوں، تلنگانہ اور آندھراپردیش، اوڈیشہ کے کچھ حصوں اور مغربی بنگال کے بیشتر مقامات پر آگے بڑھنے کے آثار ہیں۔
اس کے علاوہ اوڈیشہ میں دس جون سے 12جون کے دوران الگ الگ مقامات پر شدید اور نہایت شدید بارش ہوسکتی ہے۔ دس جون سے مغربی بنگال میں گنگا کے ساحلی علاقوں، 11سے 12 جون کو چھتیس گڑھ، 12جون کو ودربھ میں بھی بارش ہوسکتی ہے جبکہ 11اور 12جون کو اوڈیشہ کے مختلف مقامات پر بہت زیادہ بارش ہونے کا اندازہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہاکہ مغربی ساحل پر پچھوا ہوائیں تیزی سے چلنے کی وجہ سے گیارہ جون سے مہاراشٹر اور تلنگانہ سمیت مغربی ساحل پر بارش ہوسکتی ہے اور 12 جون کو تلنگانہ، گیارہ جون کو کونکن اور گووا میں بہت بارش ہونے کے آثار ہیں اس کے علاوہ 12جون کو کونکن، گوا میں مختلف حصوں میں زیادہ بارش ہونے کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے۔ جبکہ آٹھ اور نوجون کو اروناچل پردیش میں، آٹھ سے دس جون کے دوران آسام، میگھالیہ میں شدید بارش ہونے کا انداز ہ ہے اور آج ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ کے مطابق آٹھ سے دس جون کے دوران شمال۔ مغربی ہندستان کے میدانی علاقوں میں سے 30سے 40کلومیٹر کی رفتار سے دھول بھری تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔