کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت اس قدر تھی کہ اس وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے ریاستوں کو دوبارہ سے لاک ڈاؤنکرنا پڑا، جس کی وجہ سے غریب لوگوں کو سب سے زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
ایم آئی ایم کی جانب سے غرباء میں کھانا تقسیم ریاستی حکومت کی جانب سے ان غریبوں کو متعدد پریشانیوں سے بچانے کے لیے کوئی لائحہ عمل تیار نہیں کیا گیا تھا، ایسے سنگین حالات میں مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں غریبوں کے گھر گھر تک کھانا پہنچایا گیا۔
گزشتہ تین روز کے دوران تقریباً 44 ہزار افراد کا کھانا تقسیم کیا گیا، پہلے دن سبزی کی بریانی، دوسرے روز کھچڑا اور تیسرے دن ٹماٹر کی چٹنی اور آلو پلاؤ تقسیم کیا گیا۔ پہلے روز 14 ہزار دوسرے دن 14 ہزار اور تیسرے روز 16 ہزار افراد کے لیے کھانا تیار کیا گیا۔
گزشتہ برس لاک ڈاؤنکی مدت میں بھی سالار ملت ایجوکیشنل ٹرسٹ اور اکبرالدین اویسی کی جانب سے ایک لاکھ راشن کٹس اور ایک لاکھ پکے ہوئے کھانے غریبوں میں تقسیم کیے گئے تھے۔ موجودہ لاک ڈاؤنمیں بھی کھانے کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔