تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں قائم انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی۔حیدرآباد(آئی آئی ٹی۔حیدرآباد)میں، مائگرینٹ لیبرس، نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ایل اینڈ ٹی کمپنی کے ایچ آرملازمین پر حملہ کردیا۔
یہ کمپنی آئی آئی ٹی حیدرآباد میں تعمیراتی کام انجام دیتی ہے۔کمپنی،ان مزدوروں کو اجرتوں کی فراہمی میں کافی تاخیرکررہی تھی۔ایل اینڈ ٹی کے ملازمین نے اس حملہ کی شکایت سنگاریڈی پولیس سے کی جو وہاں صورتحال پر قابو پانے کے لئے پہنچ گئی تاہم ضروری غذائی اشیا نہ ملنے سے پریشان حال ان مزدوروں نے پولیس پر بھی حملہ کردیا۔ان مزدوروں نے پولیس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔جس کے بعد پولیس اپنی سلامتی کے لئے وہاں سے بھاگ گئی کیونکہ ان مزدوروں کی تعداد کافی زیادہ تھی۔