قاضیوں کے ساتھ وقف بورڈ کے اس اجلاس میں محمد سلیم نے قاضیوں کو ہدایت دی کہ سرپرست قانون کے خوف سے لڑکیوں کی شادی میں جلدبازی کر رہے ہیں، ان والدین کی کونسلنگ کریں اور مجوزہ قانون سے آگاہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلاق و خلع کے متعلق بھی سمجھائیں اور فوراً طلاق یا خلع نہ کریں۔Qazis Meeting in haj House Hyderabad
Meeting Of Qazis In Telangana Waqf Board: تلنگانہ وقف بورڈ میں قاضیوں کی میٹنگ - Haste in the marriage of girls in hyderabad
تلنگانہ وقف بورڈ Telangana Waqf Board کے چیئرمین محمد سلیم نے قاضیوں کے ساتھ وقف بورڈ میں ایک اجلاس کیا، جس میں شہر حیدرآباد اور دوسرے اضلاع کے قاضیوں نے شرکت کی۔Meeting Of Qazis In Telangana Waqf Board
Meeting Of Qazi's In Waqf Board:حیدرآباد:وقف بورڈ میں قاضیوں کی میٹنگ
پارلیمنٹ میں لڑکیوں کی شادی کی عمر کو 18 برس سے بڑھاکر 21 برس Girls Marriage age increased from 18 years to 21 years کرنے کا بل پیش کئے جانے کے بعد ملک بھر میں مسلم لڑکیوں کی شادیوں کا سلسلہ تیز ہو چکا ہے تاکہ یہ بل، ایکٹ میں تبدیل ہونے سے پہلے ہی ماں باپ اپنے فرائض سے فارغ ہو سکیں۔
محمد سلیم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی لڑکیوں کی شادیوں میں جلد بازی نہ کریں اور وقت پر لڑکیوں کی شادیوں کا انتظام کریں۔