مسلم سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے حیدرآباد میں پرس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں ممتاز مبلغ مولانا کلیم احمد صدیقی کی اے ٹی ایس کی جانب سے گرفتاری کی سخت مذمت کی۔ مجاہد ہاشمی جنرل سیکرٹری عوامی مجلس عمل نے کہا مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری غیر دستوری ہے-
اترپردیش کے انتخابات میں بی جے پی کے لئے راہ ہموار کرنے کے لئے اس قسم کے اقدامات کئے جارہے ہیں- اس کے علاوہ حال ہی میں اترپردیش کے مشہور مہنت کی خودکشی کے واقعہ اور ان کے نوٹ میں، مختلف دھاندلیوں کا افشاں ہندو عقائد کے خلاف عوامی رجحان کو بدلنے اور دوسری عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کی غرض سے مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے-
اس موقع پر درسگاہ جہاد و شہادت کے معتمد ایڈوکیٹ خالد سیف اللہ نے کہا کہ مولانا کلیم صدیقی نہ صرف بھارت بلکہ ساری دنیا کے ایک بہترین مبلغ کے طور پر مشہور ہیں۔ ان کے اخلاق و کردار کی مثالیں دی جاتی ہے۔ ان پر دہشت گردی کے لیے فنڈنگ کے الزامات من گھڑت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد کے ٹینک بنڈ علاقہ میں ’سنڈے فن ڈے‘ پروگرام کا احیا