آج یونورسٹی میں جاری احتجاج میں ایم بی ٹی قائد امجد اللہ خان نے شرکت کرتے ہوئے اپنی حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء ہی وہ طاقت ہیں جو حکومت کی من مانی پر روک لگاتے سکتے ہیں
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے احتجاج کو ایم بی ٹی کی تائید - undefined
ملک کی اقلیتی یونیورسٹیز میں پولیس کی بربریت کے خلاف مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں جاری احتجاج کو مجلس بچاؤ تحریک کی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے صدر جمہوریہ کو فی الفور جامعہ کا دورہ کرنے اور موجودہ جسٹس کی نگرانی میں اس واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا پر زور مطالبہ کیا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ واقعے کو منظم سازش قرارد دیا اور کہا کہ منصوبہ بند طریقے سے پولیس نے امتحان کی تیاری میں مصروف طلباء و طالبات پر جارحیت کی انتہا کردی۔
مودی حکومت پر ملک کے اہم تعلیمی اداروں کا امن و امان کو درہم برہم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے امجداللہ خان نے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار کے آغاز کے بعدجے این یو سے شروع ہوئی تخریبی کاروائی اب تک جاری ہے جس کا سلسلہ پتہ نہیں کہاں ختم ہوگا_ ایم بی ٹی قائد نے مرکزی حکومت سے شہریت ترمیمی قانون (این اے اے) واپس لینے اور این آر سی کو ترک کرنے کا مطالبہ کیا۔