اردو

urdu

ETV Bharat / city

تلنگانہ آرٹی سی کے متعدد ورکرس ملازمت سے رجوع - کئی ہڑتالی ملازمین ملازمت سے رجوع ہوگئے

تقریبا ایک ماہ سے ہڑتال کرنے والے تلنگانہ آرٹی سی کے کئی ورکرس ملازمت پر رجوع بہ کار ہوگئے۔

تلنگانہ آرٹی سی کے متعدد ورکرس ملازمت سے رجوع

By

Published : Nov 3, 2019, 3:31 PM IST

ہفتے کے روز منعقدہ ریاستی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے ہڑتالی ملازمین سے ملازمت پر رجوع بہ کار ہونے کی اپیل کی تھی جس کے لیے انہوں نے منگل تک کی مہلت دی تھی اور کہاتھا کہ منگل کی شب تک ملازمت سے رجوع ہونے والے ملازمین کا مستقبل بہتر ہوگا،یونین کے فیصلہ کے ساتھ جانے والے اپنی زندگی اور خاندان کو تباہ کرلیں گے۔اگر منگل تک ملازمت سے ہڑتالی ملازمین رجوع نہیں ہوں گے تو ان کو دوبارہ ملازمت پر نہیں لیاجائے گا۔وزیراعلی کی اس اپیل کے بعد اپنے مستقبل کے تعلق سے فکر مند کئی ہڑتالی ملازمین ملازمت سے رجوع ہوگئے۔
ریاست کے کئی بس اسٹینڈس میں بڑی تعداد میں ہڑتالی ملازمین کو ملازمت پر رجوع ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔بھدراچلم،اُپل،کاماریڈی،حیات نگر،دلسکھ نگر،محبوب نگر،سدی پیٹ،سرسلہ،کریم نگر،پداپلی،وقارآباد ڈپوز کے آرٹی سی ورکرس ملازمت پررجوع ہوگئے۔
اسی دوران پولیس نے انتباہ دیا کہ ان ملازمت سے رجوع ہونے والے ورکرس کو اگر یونین کی جانب سے دھمکایاگیا تو دھمکی دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔اُپل ڈپو کے اسسٹنٹ ڈپو منیجر کے طورپرخدمات انجام دینے والے کیشوکرشنا بھی دوبارہ رجوع ہوگئے۔اس سلسلہ میں انہوں نے اتوار کو ڈپو منیجر کو ملازمت سے رجوع ہونے کا مکتوب حوالے کیا جس میں انہوں نے واضح کیا کہ تلنگانہ حکومت کی اپیل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وہ ملازمت سے رجوع ہورہے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details