ایسے ہی دور سے بھارت بھی گزر رہا ہے جہاں لوک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا پر تو قابو پانے کی تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔
وہیں ملک کی معاشی حالات پر خطرے کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔
مصیبت کے اس دور میں لوک ڈاؤن کی معیاد میں توسیع کے بعد کیا پھر سے توسیع کی جانا یہ اس کی ڈیمانڈ کرنا درست ہوگا؟
اپنے آپ کو مولانا ابوالکلام آزاد کے وارث بتانے والے اور مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے چانسلر فیروز بخت احمد نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر یہ اپیل کی کہ وہ لوک ڈاؤن کو رمضان کے پورے ماہ تک جاری رکھیں۔