اردو

urdu

ETV Bharat / city

بھائی کی لاش دیکھنے کے بعد دوسرے بھائی کی موت - news of hyderabad

دونوں بھائیوں کی آخری رسومات ایک ساتھ انجام دی گئیں۔

man dies
man dies

By

Published : Jul 1, 2020, 1:03 PM IST

دل کا دورہ پڑنے سے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے سوئمنگ کوچ کی موت ہوگئی تاہم اس کی لاش دیکھنے کے بعد اس کے بھائی کی موت بھی ہوگئی۔

ان دونوں کی آخری رسومات ایک ساتھ انجام دی گئیں۔ اس واقعہ کے نتیجہ میں اس کے آبائی مقام تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے شمس آباد میں غم کی لہر دوڑگئی۔ یہ اموات شمس آباد میونسپل سنٹر کے سدھانتی علاقہ میں پیش آیا۔

55سالہ سدرشن، جی ایچ ایم سی کا سوئمنگ کوچ تھا۔ قبل ازیں اس کو دل کا دورہ پڑا تھا تاہم اس کا علاج کیا گیا تھا۔ 29جون کو سدرشن ڈیوٹی انجام دینے کے بعد گھر واپس جا رہا تھا کہ راستے میں ہی اس کی صحت بگڑ گئی۔ اس کے ساتھی ملازمین کی مدد سے اس کو گھر پہنچایا گیا۔

رات میں ایک مرتبہ پھر اس کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد اس کے ارکان خاندان اس کو پرائیویٹ اسپتال منتقل کر رہے تھے کہ اس کی موت ہوگئی۔ اس کا بھائی 32 سالہ لاونے حیدرآباد میں ایک پرائیویٹ ادارہ میں کام کرتا تھا۔ اس کو بھائی کی موت کی اطلاع دی گئی جس پر وہ گھر آیا اور اپنے بھائی کی لاش دیکھ کر وہ گرپڑا اور وہیں پر اس کی بھی موت ہوگئی۔ سدرشن کی بیوی کو دو بچے ہیں جبکہ لاونے کی ابھی شادی نہیں ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details