اردو

urdu

ETV Bharat / city

مہیش بابو نے عرفان خان کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا - مہیش بابو

جنوبی بھارت کے سپر اسٹار مہیش بابو نے بالی ووڈ اداکار عرفان خان کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

Breaking News

By

Published : Apr 29, 2020, 7:38 PM IST

مہیش بابو نے ٹویٹر پر لکھا کہ عرفان خان کے اچانک انتقال کی خبر سن کر دھچکہ لگا۔'

انہوں نے کہا کہ 'ایک بے شمار صلاحیتوں کے مالک اداکار کا بہت جلد انتقال ہوگیا۔ انہیں بہت یاد کیا جائے گا۔ میری ان کے کنبہ، دوستوں اور مداحوں کے ساتھ دلی تعزیت۔ خدا ان کی روح کو سکون عطا کرے۔'

مہیش بابو نے کہا کہ 'اس بے شمار صلاحیتوں کے مالک اداکار کے ساتھ انہوں نے صرف ایک فلم میں کام کیا تھا۔'

عرفان نے 2006 میں گناشیکھر کی تیلگو فلم 'سینی کوڈو' میں مہیش بابو کے اپوزٹ اہم کردار ادا کیا تھا جس میں انہوں نے پپو یادو کے طور پر ایک موثر کردار ادا کیا تھا۔ جنوبی بھارت میں ان کی یہ واحد فلم تھی جس میں انہوں نے اداکاری کی تھی۔

عرفان کے ساتھ سینی کوڈو میں سپورٹنگ ایکٹر سے مشہور فلم اداکار پرکاش راج نے ٹویٹ کیا کہ 'نہایت دردناک، آہ! بہت جلدی چلے گئے۔ اجتماعی عالمی فن میں آپ کے تعاون کا شکریہ۔ ہم آپ کو بہت یاد کریں گے۔ بھگوان ان کی روح کو سکون عطا کرے۔'

عرفان 54 برس کے تھے۔ ان کے کنبہ میں بیوی ستاپا اور دو بیٹے بابل اور آرین ہیں۔ وہ دو برس سے نیورو انڈوکرائم ٹیومبر جیسی خطرناک بیماری سے لڑ رہے تھے۔ یہ ایک طرح کا کینسر ہے جو جسم کے مختلف حصوں کو متاثر کرتا ہے۔

عرفان کو طبیعت خراب ہونے کے بعد منگل کو کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی آنتوں میں انفیکشن کی دقت ہوئی تھی۔ عرفان گزشتہ برس ہی لندن میں علاج کراکے ملک واپس آئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details