تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ پر دو مسافروں کے پاس سے بڑے پیمانہ پر بیرونی ممالک کی کرنسی ضبط کی گئی ہے۔
ایئرپورٹ پر سی آئی ایس ایف کے عہدیداروں نے تلاشی کے دوران ایک کروڑ 20 لاکھ روپئے مالیت کی یہ بیرونی کرنسی دو مسافروں کے پاس سے ضبط کی جو شمس آباد ایئرپورٹ سے دبئی جارہے تھے۔