اردو

urdu

ETV Bharat / city

حیدرآباد: تلنگانہ میں بڑے پیمانے پر ماہی گیری: وزیر سرینواس یادو - khabar telanagan

تلنگانہ کے وزیر افزائش مویشی ٹی سرینواس یادو نے کہا کہ حکومت ریاست میں بڑے پیمانے پر مچھلیوں کی افزائش کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

Large-scale fishing in Telangana: Minister Srinivasan Yadav
Large-scale fishing in Telangana: Minister Srinivasan Yadav

By

Published : Oct 7, 2021, 2:41 PM IST

تلنگانہ کے وزیر افزائش مویشی ٹی سرینواس یادو نے قانون ساز اسمبلی میں سوال و جواب کے سیشن کے دوران مچھلیوں کی افزائش پر ارکان کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست میں بڑے پیمانے پر مچھلیوں کی افزائش کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مچھلی کی افزائش میں اضافہ اور ماہی گیروں کی آمدنی میں اضافہ کے لیے 100 فیصد گرانٹ کے ساتھ مچھلی اور جھینگے تقسیم کئے جارہے ہیں۔مچھلیوں اور جھینگوں کی سبسیڈی پر تقسیم پر ان کی پیداوار میں اضافہ ہورہا ہے۔ 81 آبی ذخائر، 1348 مستقل تالابوں اور 27,275 کنٹوں میں مچھلی چھوڑ ی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ماہی گیروں کو انشورنس کی سہولت بھی فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متحد ہ آندھراپردیش میں ماہی گیروں کو نظرانداز کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:لکھیم پور واقعہ: تلنگانہ کے وزیر تارک راما راؤ کی مذمت

مدھیہ پردیش کے نیمچ میں درگاہ کو شر پسندوں نے نقصان پہنچایا

بجٹ میں بھی ماہی گیروں کے لیے کوئی رقم مختص نہیں کی گئی تھی۔ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد وزیراعلی کے چندرشیکھرراونے دیہی معیشت کو مستحکم بنانے کا فیصلہ کیا۔ اس کے ایک حصے کے طور پر، ہم ماہی گیروں میں مچھلی تقسیم کر رہے ہیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details