اردو

urdu

ETV Bharat / city

دارالعلوم حیدرآباد کی اراضی صرف مدرسہ کے لیے استعمال ہوگی: مولانا جعفر پاشاہ - مولانا محمد حسام الدین ثانی

جنوبی ہند کی معروف دینی درسگاہ دارالعلوم حیدرآباد کو مولانا محمد حمیدالدین حسامی عاقلؒ نے 1975 میں قائم کیا تھا۔

دارالعلوم حیدرآباد کی اراضی صرف مدرسہ کےلیے استعمال ہوگی
دارالعلوم حیدرآباد کی اراضی صرف مدرسہ کےلیے استعمال ہوگی

By

Published : Sep 7, 2021, 9:40 PM IST

دارالعلوم حیدرآباد میں آج ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں صدر مدرسہ مولانا محمد حسام الدین ثانی اور معتمد مدرسہ مولانا محمد رحیم الدین انصاری نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ دارالعلوم حیدرآباد 11 ایکڑ اراضی پر محیط ہے۔

دارالعلوم حیدرآباد کی اراضی صرف مدرسہ کےلیے استعمال ہوگی

دارالعلوم حیدرآباد میں آج ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں صدر مدرسہ مولانا محمد حسام الدین ثانی نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مدرسہ کی مالی حالت انتہائی خراب ہوگئی تھی جس کے بعد مدرسہ کی 4 ایکڑ اراضی کو ایک بلڈر کو دینے کے لیے کمیٹی نے ایک معاہدہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مدرسہ کمیٹی کے مشورہ کے بعد اب اس معاہدہ کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

ناظم مدرسہ مولانا محمد رحیم الدین انصاری نے بتایا کہ مدرسہ 11 ایکڑ اراضی پر محیط ہے جب کہ اس پر مسجد، مدرسہ، لائبریری اور دیگر عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ 4 ایکڑ اراضی کھلی ہے، جو بلڈر کو دینا طے کیا گیا تھا تاہم اب ایسا نہیں کیا جائے گا بلکہ اس اراضی کو مدرسہ کے لیے ہی استعمال میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: فیس کو لے کر احجتاجی دھرنا

مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ نے اہل خیر حضرات سے کھلی اراضی پر مدرسہ کے لیے عمارت تعمیر کرنے کے لیے تعاون کرنے کی گزارش کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھی مدرسہ کی مالی حالت انتہائی خراب ہے، انہوں نے اس کے لیے بھی مالی تعاون کی اپیل کی۔ دارالعلوم حیدرآباد سے ہر سال 50 مفتی کرام، 80 سے زائد حفاظ کرام کے علاوہ متعدد عالم فارغ ہوتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details