تلنگانہ کے وزیر صحت ایٹالہ راجندر اور وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کےٹی راما راو نے کوویڈ 19 سے متاثرہ افراد کے لئے بنائے جارہے کورنٹین اور علاحدہ سنٹزز کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔
تلنگانہ کے وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے کہا کہ حیدرآباد کے گچی باولی اسٹیڈیم کے اسپورٹس ولیج کو1500 بستر پر مشتمل صحت گاہ کے کاموں کو تقریبا مکمل کرلیا گیا ہے۔ اور آئندہ چند روز میں یہ کھل جائے گا۔
اسپورٹس ویلج کی سہولت کو جدید ٹکنالوجی کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، تمام سہولیات پر دستیاب انفراسٹرکچر اور اس میں کوویڈ 19 کے مثبت اور مشتبہ مریضوں کے لئے انفرادی اور شیئرنگ رومز ہوں گے، اس میں پانی کے نل سے منسلک واش رومز بھی ہوں گے۔