ریونت ریڈی نے کہا کہ اے پی تنظیم نوقانون میں اپیکس کونسل کو شامل کیاگیا تھا اور کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ، گوداوری ریور مینجمنٹ بورڈس کے قیام کے ذریعہ اس کو قانونی حیثیت دی گئی۔
کانگریس پارٹی کے ہیڈکوارٹرس گاندھی بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے کہا کہ سال 2015میں دریائے کرشنا کے پانی کے مسئلہ پر اے پی اور تلنگانہ میں معاہدہ طئے پایاتھا۔اگرچہ کہ یہ معاہدہ ایک سال کے لئے تھا تاہم اس میں بعد ازاں توسیع کی گئی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو تلنگانہ کے حقوق کے لئے کوششیں نہیں کررہے ہیں۔