اردو

urdu

ETV Bharat / city

کشمیری پنڈتوں کی وادی میں بازآبادکاری کا تیقن

حیدرآباد میں کشمیر کے خصوصی موقف دفعہ تین سو ستر کی برخواستگی کی حمایت میں ایک سمینار منعقد کیا گیا جس میں مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کشن ریڈی نے شرکت کی۔

By

Published : Aug 28, 2019, 8:15 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 3:55 PM IST

کشمیری پنڈتوں کی وادی میں بازآبادکاری کا تیقن

اس موقع پر مذکورہ وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کا اقدام تب تک ادھورا ہے جب تک کشمیری پنڈتوں کو وہاں دوبارہ بسایا نہیں جاتا'۔

کشمیری پنڈتوں کی وادی میں بازآبادکاری کا تیقن
انھوں نے کہا کہ حکومت کشمیری پنڈتوں کی وادی میں باز آبادکاری کے عہد کی پابند ہے'۔انھوں نے دعوی کیا کہ اب کشمیر ترقی کی سمت بڑھے گا، اور وہاں ترقیاتی کام انجام دئے جائیں گے۔حیدرآباد میں مقیم کشمیری پنڈتوں نے اس سمینار میں شرکت کی، اس موقع پر کشمیر ہندو مہاسبھا تنظیم کے صدر سنیل نے کہا کہ 'اب کشمیری پنڈتوں میں ایک امید جگی ہے،آرٹیکل 370 کے ختم ہونے کے بعد ان کی کشمیر واپسی ممکن نظر آرہی ہے،انھوں نے کہا کہ حکومت نے ایک موقع فراہم کیا ہے'۔ اس موقع پر انھوں نے کہاکہ 'کشمیری پنڈتوں کو بےگھر اور ان پر ظلم کرنے والوں کو سزا دینے پر ہی مکمل انصاف ملے گا'۔
Last Updated : Sep 28, 2019, 3:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details