اردو

urdu

ETV Bharat / city

عدلیہ کا مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا مشورہ - ہائی کورٹ

تلنگانہ آر ٹی سی ملازمین اور حکومت کے درمیان جاری تنازع پر تلنگانہ ہائی کورٹ نے آج فریقین کو آپسی مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ عوام کی تکالیف کو پیش نظر رکھتے ہوئے جلد از جلد ہڑتال ختم کرنے کے اقدامات کریں۔

عدلیہ کا مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے مشورہ

By

Published : Oct 15, 2019, 7:37 PM IST

Updated : Oct 16, 2019, 7:06 AM IST

اس ضمن میں کورٹ نے آئندہ سماعت کو اٹھارہ اکتوبر تک ملتوی کردیا ہے۔ جسٹس نے حکومت کو روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں مستقل مینیجنگ ڈائرکٹر کی تقرری عمل میں لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس سے مسئلے کے جلد ختم ہونے کی امید ہے۔

عدلیہ کا مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے مشورہ

صدر تلنگانہ آر ٹی سی ملازمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی اشوتھاما ریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے عدلیہ کے حکم پر حکومت سے بات چیت پر رضامندی ظاہر کی تاہم کامیاب مذاکرات تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

ریاستی سیکریٹری تلنگانہ مزدور یونین ہدایت علی نے عدلیہ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آر ٹی سی کو حکومت میں ضم کرنا ملازمین کی اولین مطالبہ ہے اگر حکومت اس کے متعلق تیقن دیتی ہے تو ہڑتال واپس لینے پر غور کیا جائے گا۔

Last Updated : Oct 16, 2019, 7:06 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details