جمعیت علماء ہند کی طرف سے ہمیشہ راحت رسانی کا کام جاری رہتا ہے، اسی ضمن میں گزشتہ برس حیدرآباد میں سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد اور بے روز گار لوگوں کو روزگار سے جوڑنے کے لیے راستی شاخ (تلنگانہ و آندراپردیش) کی جانب سے ایک نئی پہل کی گئی ہے۔
اسی ضمن میں جمعیت علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کے صدر حافظ پیر شبیر احمد کی صدارت میں عثمان نگر کے متعدد بے روزگار افراد اور ضرورت مندوں کے درمیان سبزیاں اور ضروری اشیا کو فروخت کرنے کے لیے متعدد ٹھیلے بھی تقسیم کیے گئے۔