حیدرآباد کی معروف دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ کی جانب سے وبائی حالات، کارکنان وصولی کی عدم دستیابی اور ممکنہ خطرات سے حفاظت کی خاطر اس سال چرم قربانی وصول نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چرم قربانی وصول نہ کرنے، جامعہ نظامیہ کا فیصلہ - کورونا
کورونا وائرس کی وجہ سے جو حالات پیدا ہوگئے ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔ ایسے میں جامعہ نظامیہ حیدرآباد کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سال حال جامعہ نظامیہ کی جانب سے چرم قربانی کی وصولی کا کام موقوف کیا جائے۔

چرم قربانی وصول نہ کرنے، جامعہ نظامیہ کا فیصلہ
جامعہ نے کہا ہے کہ ’امید ہے کہ صورتحال کو محسوس کرتے ہوئے محبیین و معاونین جامعہ نظامیہ کو چرم قربانی روانہ کرنے کی زحمت نہیں کریں گے۔ ذمہ دارن ذیلی مراکز سے بطور خاص خواہش کی جاتی ہے کہ وہ چرم قربانی عطیہ دینے والوں کو مطلع کریں اور اپنے مراکز پر چرم جمع نہ کریں۔ ان شاء اللہ آئندہ سال حسب معمول نظام جاری رہے گا‘۔