اردو

urdu

ETV Bharat / city

تلنگانہ: ناتجربہ کار ڈرائیورز حادثات کی اصل وجہ ہیں - inexperienced drivers cause of accidents

ریاست تلنگانہ میں گزشتہ چھ روز سے جاری آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے عوام کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

تلنگانہ: نا تجربہ کار ڈرائورز حادثوں کی وجہ ہیں

By

Published : Oct 11, 2019, 10:22 AM IST

حکومت نے عوام کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے روزانہ کی اجرت پر پرائویٹ ڈرائورز کی خدمات حاصل کی ہیں مگر یہ اقدام کارآمد ثابت نہیں ہورہا ہے کیونکہ جن ڈرائورز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں وہ غیر تربیت یافتہ ہیں انہیں شہر میں بس چلانے کا تجربہ نہیں ہے جس کے باعث کئی حادثات پیش آئے ہیں۔

ان چھ روز میں ریاست کے مختلف مقامات پر پانچ حادثات پیش آئے ہیں،کسی حادثہ میں بس کو تو کسی میں عوام کو نقصان پہنچا۔

اب تک ضلع میڈچل، ضلع جگتیال اور دیگر مقامات پر حادثات پیش آئے، جمعرات کے روز حیدرآباد کے مضافات میں واقع چندا نگر میں ٹو وہیلر پر جارہی ایک خاتون کو آر ٹی سی بس نے ٹکر دے دی،اس حادثہ میں ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں، جنھیں ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details