اردو

urdu

ETV Bharat / city

حیدرآباد: ٹینک بنڈ پر ہر اتوار کو ٹریفک پابندی - حیدرآباد کے چند تاریخی و سیاحتی مقامات اتوار کو ٹریفک فری

حیدرآباد سٹی کمشنر پولیس انجنی کمار نے ہر اتوار کو عوام کی سہولت کےیے شام 5 بجے سے ٹینک بنڈ پر ٹریفک تحدیدات عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حیدرآباد کے چند تاریخی و سیاحتی مقامات اتوار کو ٹریفک فری
حیدرآباد کے چند تاریخی و سیاحتی مقامات اتوار کو ٹریفک فری

By

Published : Aug 29, 2021, 10:26 PM IST

حیدرآباد کے تاریخی حسین ساگر پر واقع ٹینک بنڈ روڈ پر ہر اتوار کی شام 5 بجے تا رات 10 بجے ٹرافک پر پابندی عائد رہے گی تاکہ ٹینک بینڈپر آنے والے شہریوں کو سہولت ہوسکے۔

حیدرآباد: ٹینک بنڈ پر ہر اتوار کو ٹریفک پابندی

ٹینک بنڈ کو ہر اتوار کو صرف سیاحت کےلیے مخصوص کردیا گیا ہے جبکہ یہاں سے ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں رہے گی۔ ہر اتوار کو شہریوں کو ٹینک بنڈ کو سیر و تفریح کےلیے مخصوص کرنے کےلیے کے ٹی آر کو ایک شخص نے ٹوئٹ کیا تھا جس کے بعد کے ٹی آر نے اس سلسلہ میں پولیس کمشنر سے خواہش ظاہر کی تھی۔

مزید پڑھیں:تلنگانہ: ڈینگی کیسزمیں اضافہ، احتیاط کا مشورہ

کمشنر پولیس انجنی کمار نے آج شام 5 بجے ٹینک بنڈ پہنچے اور ٹریفک کو روکنے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس دوران ٹریفک کو دوسرے راستوں کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔ اس موقع پر انجنی کمار نے کہا کہ 'سیاحتی مقام حسین ساگر میں تفریح کی غرض سے آنے والوں کو کوئی مشکل نہ ہو، اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے ٹینک بینڈ کا دورہ کرتے ہوئے بتایا کہ 'تاریخی تالاب حسین ساگر پر واقع ٹینک بینڈ کو ٹریفک فری کردیا گیا ہے اب ہر اتوار کو لوگ یہاں سیر و تفریح کےلیے آسکتے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details